5 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:50
برطانیہ کو دہشت گرد حملے کا خطرہ ہے، برطانوی پولیس
اے آر وائی - لندن : برطانوی پولیس نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ کو کسی بھی وقت دہشت گرد حملے کا خطرہ ہے۔ لندن میٹروپولیٹن پولیس کے سربراہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسامہ کی موت کے باوجود برطانیہ کو بغیر کسی پیشگی اطلاع کے بین الاقوامی دہشت گردی کا شدید خطرہ ہے۔ یہ بات محض کوئی سرکاری دستاویز نہیں بلکہ حقیقت سے قریب تر ہے۔
لندن پولیس کے سربراہ نے اسامہ کی موت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ایک آدمی کی موت سے کوئی نظریہ ختم نہیں ہوتا اور مغربی ممالک کو القاعدہ کی مسلسل دھمکیوں سے ہوشیار رہنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تحفظ کے لیے برطانوی عوام کی مدد درکار ہے۔