5 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:34
یمن میں القاعدہ کی کارروائی،آٹھ افرادہلاک ،بیس زخمی
اے آر وائی - ابیان: یمن میں مشتبہ القاعدہ ارکان کی کی جانب سے حملے میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے۔ جنوبی یمن کے صوبے ابیان میں ہونے والی جھڑپ میں بیس افراد زخمی بھی ہوئے، عرب میڈیا کے مطابق ہلاک شدگان میں پانچ فوجی اور تین شہری شامل ہیں۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ماسک پہنے ہوئے افراد نے فوجی کار پر راکٹ گرنیڈ سے حملہ کیا اور اسکی مددکو پہنچنے والی گاڑی پربھی ان نقاب پوشوں نے فائرنگ کردی،ملزمان کی اندھادھند فائرنگ سے تین شہری ہلاک اورمتعددزخمی ہوگئے۔سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے ارکان نے اسامہ کی موت کا بدلہ لینے کے لیے کارروائی کی۔