تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:42

اسامہ کی ہلاکت کے بعدالقاعدہ کی ویب سائٹ پہلی باراپ ڈیٹ

اے آر وائی - دبئی : القاعدہ سے منسلک اردو ویب سائٹ اسامہ بن لادن کے مارے جانے کے بعد پہلے بار اپڈیٹ ہوگئی ہے لیکن اس میں القاعدہ سربراہ کے مارے جانے کی خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی ہے۔



ویب سائٹ پر اسامہ بن لادن کا ایک پرانا پیغام جاری کیا گیا ہے جس میں وہ پاکستانی عوام سے جہاد کی اپیل کررہے ہیں ۔ ویب سائٹ میں اسامہ بن لادن کو شیر اسلام ، مجدد اورامام قرار دیا گیا ہے جبکہ اس کے ساتھ دوسری ویڈیو گیارہ ستمبر کے حملوں سے متعلق جاری کی گئی ہے بظاہر یہ ویڈیو بھی پرانی ہے لیکن اسے اہم ترین ویڈیو بتایا گیا ہے۔



واضح رہے کہ القاعدہ سے منسلک مختلف ویب سائٹ اور بلاکس کو اردو ، انگریزی ،عربی ہندی،بنگلہ ، فارسی اور پشتو میں اپڈیٹ کیا جاتا ہے اور دنیا بھر میں القاعدہ اور اس سے منسلک جہادی تنظیموں اور تحریک طالبان پاکستان کی سرگرمیوں کو نمایا ں کیا جاتا ہے ۔ویب سائٹ پر مصر میڈیا اور عرب ممالک کی صورتحال کے حوالے سے بھی مختلف سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.