تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:8

پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں، ہیلری کلنٹن

اے آر وائی - روم : امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ تعلقات پیچیدہ ہیں،لیکن دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان ایک اہم اتحادی ہے۔ اٹلی کے شہر روم میں گفتگو کے دوران ہیلری کلنٹن کا کہنا تھا کہ عالمی برادری کو اب پاکستان اور افغانستان میں جاری القاعدہ کے خلاف جنگ پر مزید توجہ دینا ہوگی،اسامہ کی ہلاکت کے بعد بھی یہ جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ۔



انھوں نے کہا کہ لیبیا رابطہ گروپ کے اجلاس میں باغیوں کو مالی امداد دینے اور قذافی حکومت کے خلاف سفارتی،سیاسی اور اقتصادی دبائو بڑھانے پر غور کیا جائے گا،اس سے قبل انھوں نے اطالوی وزیرخارجہ سے ملاقات کی،جس میں شام کے خلاف پابندیاں لگانے پر بھی غور کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.