5 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:36
اسامہ موجودگی،پاکستان کے باخبرہونے کے ثبوت نہیں،پینٹاگون
اے آر وائی - واشنگٹن : پینٹاگون نے کہاہے کہ امریکہ کے پاس فی الحال اس بات کے ثبوت نہیں ہیں کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم تھا۔
امریکی وزیردفاع کی پالیسی مشیر مشیل فلورنوئے نے کہا کہ پاکستان کو القاعدہ کو شکست دینے اپنی سنجیدگی کا قابل یقین مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایبٹ آباد سے ملنے والے کمپیوٹرز اور الیکٹرانکس اشیاء سے فائدہ اٹھانے کیلئے تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کمپیوٹر ڈیٹا کے بارے میں کہا کہ یہ القاعدہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔ فلورنوئے پینٹاگون کی پہلی شخصیت ہیں جنہوں نے ایبٹ آباد آپریشن پر پہلی بار بیان دیا ہے۔