تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
5 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:20

اسامہ کی موجودگی سے پاکستان کالاعلم ہوناناقابل یقین ہے

اے آر وائی - واشنگٹن : ڈیموکریٹ سینیٹر جان کیری کا کہنا ہے کہ یہ یقین کرنا مشکل ہے کہ پاکستانی حکومت میں کوئی بھی شخص اسامہ بن لادن کی موجودگی کے لاعلم ہو۔



اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد آپریشن میں ہلاکت کے بعد امریکی سینیٹرز پاکستان کے بارے میں انگلیاں اٹھار رہے ہیں۔ امریکی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر جان کیری نے کہاہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی عزم کے بارے میں پیچیدہ سوال جنم لے رہے ہیں۔



ان کا کہنا تھا کہ یہ اہم مسئلہ ہے کیونکہ پورے خطے سے امریکہ کے سیکورٹی مفادات وابستہ ہیں۔ دوسری جانب امریکی دفاعی حکام کا کہنا ہے کہ اسامہ کیخلاف آپریشن کے دوران ہلاک کئے گئے پانچ میں سے صرف ایک شخص مسلح تھا۔ اورآپریشن کے ابتداء میں ہی مارا گیا۔ یہ بات امریکی حکام کے پہلے دعوؤں سے مختلف ہے جن میں کہا گیا تھا کہ کمپاؤنڈ سے بہت زیادہ مزاحمت کی گئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.