6 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:36
پاکستان کو اسامہ کی موجودگی کا پتہ تھا،امریکی سینیٹرکارلیون
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارلیون نے کہاہے کہ پاکستان کو اسامہ کے بارے میں پتہ تھا۔ معاملے پاکستان کے ملوث ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ دوسری جانب امریکی ایوان نمائندگان میں اسامہ کی موجودگی کے معاملے پر پاکستان سے وضاحت کیلئے بل خارجہ امور کمیٹی میں جمع کرادیا گیا ہے
امریکی سینیٹ کمیٹی کے سربراہ کارلیون نے امریکی ٹی وی کو انٹریو دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ بات ماننے کو تیار نہیں کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ وں نے کہا کہ پاکستان کے کچھ سینیئر حکام کو اسامہ کی موجودگی کا پتہ تھا۔
کارلیون کا کہنا تھا کہ کچھ پاکستانی حکام ملاعمر کی موجودگی سے بھی باخبر ہیں۔ جبکہ پاکستانی حکومت کو کوئٹہ شوریٰ کا علم بھی ہے۔ کارلیون کا مزید کہناتھا کہ اسامہ کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان کے ملوث ہونے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔
دوسری جانب ریپبلکن پارٹی کے چار ارکان نے ایک بل تیار کیا ہے۔ جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امریکی وزیرخارجہ ہیلری کلنٹن تحریری طور پر تصدیق کریں کہ پاکستان کو اسامہ کی موجودگی کا علم نہیں تھا۔ بل میں کہا گیا ہے کہ اگر پاکستان تحریری یقین دہانی نہ کراسکا تو اسکی امداد روک دی جائے۔یہ بل امریکی ایوان نمائندگان کی خارجہ امور کمیٹی میں جمع کرادیا گیا ہے ۔