تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:25

یمن نے ڈرون حملے میں القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی

اے آر وائی - صنعا: یمن نے امریکی ڈرون حملے میں دو القاعدہ رہنماؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی۔ دوسری جانب صنعا میں ہزاروں افراد نے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف مظاہرہ کیا۔



یمنی وزارت دفاع نے ایک بیان میں تصدیق کی ہے کہ پہاڑی علاقے شبوا میں کئے گئے ڈروں حملے میں القاعدہ رہنمامُسعد اور عبداللہ مبارک ہلاک ہوگئے ہیں۔ دوسری جانب یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ دارالحکومت صنعا میں ہزاروں افراد نے علی عبداللہ صالح کی اقتدار سے علیحدگی کے لئے مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے جس پر صدر علی عبداللہ صالح کے خلاف نعرے درج تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.