6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:24
امریکاکوپاکستان کی مددسے پیچھےنہیں ہٹنا چاہیے،جان بونیئر
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جان بونیئر نے کہا کہ امریکا کو پاکستان کی مدد سے پیچھے نہیں ہٹنا چاہیے۔ جبکہ امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے اعتراف کیاہے کہ فی الحال اس بات کے ثبوت نہیں ہیں کہ پاکستان کو اسامہ بن لادن کی موجودگی کا علم تھا۔
امریکی میڈیا کے مطابق اسپیکر جان بونیئر نے کہا کہ اسامہ کی موجودگی کے باوجود یہ پاکستان سے تعلقات توڑنے کا وقت نہیں ہے۔ بلکہ تعلقات میں مزید مضبوط کرنا چاہئے۔ دوسری جانب امریکی وزیردفاع کی پالیسی مشیر مشیل فلورنوئے نے کہا کہ پاکستان کو القاعدہ کو شکست دینےکےلیے سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو ایبٹ آباد سے ملنے والے کمپیوٹرز اور الیکٹرانکس اشیاء سے فائدہ اٹھانے کیلئے تعاون کرنا ہوگا۔ انہوں نے کمپیوٹر ڈیٹا کے بارے میں کہا کہ یہ القاعدہ کیلئے بڑا نقصان ہے۔