تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:36

شام میں جنوبی شہر دراع سے سیکورٹی فورسزکی واپسی شروع

اے آر وائی - دراع : شام میں جنوبی شہر دراع سے سیکورٹی فورسز نے واپسی شروع کردی۔ دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شام کے صدر بشارالاسد سے بات کی ہے۔



سرکار ی ٹی وی کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دراع میں مشن مکمل کرلیا ہے اور شہر میں امن قائم کرنے کے بعد واپسی کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق دس روزہ کارروائیوں کے دوران دہشت گرد عناصر کو گرفتار کرلیا گیا اور فوج کے وہاں مزید قیام کی ضرورت نہیں رہی۔



دوسری جانب مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شہر کا محاصرہ برقرار ہے اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ ادھر اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بانکی مون کا کہنا ہے کہ انہوں نے صدر بشار الاسد سے انسانی حقوق کی ممکنہ خلاف ورزیوں پر بات کی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.