6 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:6
اسامہ کی ہلاکت افغان جنگ میں اہم ثابت ہوسکتی ہے، گیٹس
اے آر وائی - کیرولینا : امریکی وزیردفاع رابرٹ گیٹس نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت افغان جنگ میں اہم موڑ ثابت ہوسکتی ہے۔
شمالی کیرولینا میں امریکی فضائی دستے سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسامہ کی ہلاکت سے طالبان کو القاعدہ سے علیحدہ کرنے میں مدد ملے گی۔ رابرٹ گیٹس نے بتایا کہ بعض طالبان بھی خود کو القاعدہ سے الگ کرنا چاہتے ہیں کیونکہ نائن الیون پر القاعدہ کے حملے کے بعد ہی افغانستان پر امریکہ حملے میں طالبان کو اقتدار سے ہاتھ دھونا پڑا۔ رابرٹ گیٹس دوہزار چھ میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر سے وزیردفاع بنے اور تیس جون کوریٹائر ہوجائیں گے۔