6 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:55
براک اوباما کی اسامہ کیخلاف آپریشن کرنے والی ٹیم سے ملاقات
اے آر وائی - واشنگٹن : وائٹ ہاؤس نے امریکی صدر براک اوباما کی اسامہ بن لادن کیخلاف آپریشن کرنے والی ٹیم سے ملاقات کی ویڈیو جاری کردی ہے۔
آپریشن کے بعد صدر براک اوباما اور وزیرخارجہ ہلیری کلنٹن کو امریکی سیکورٹی ٹیم سے ملتے ہوئے دکھایا گیاہے۔ امریکی سی آئی اے کے ڈائریکٹر لیون پنیٹا بھی اس موقع پر ملاقات میں موجود ہیں۔ صدر اوباما نے لیون پنیٹا سے گفتگو میں کہا کہ ان کی ٹیم نے بہت اچھا کام کیا۔ انہیں نیشنل سیکورٹی ٹیم پر فخر ہے۔ ہلیری کلنٹن نے ٹیم کے ارکان کی تعریف کرتے ہوئے ان کاشکریہ ادا کیا۔ امریکی نائب صدر جوبائیڈن اور نیشنل سیکورٹی کے مشیر جان برینن بھی ملاقات میں موجود تھے۔