تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:25

اسامہ کی موجودگی پرامریکا کی پاکستان سےوضاحت طلب

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکا نے اسامہ بن لادن کی موجودگی کے حوالے سے پاکستان سے وضاحت طلب کرتے ہوئے بعض سینئر انٹیلی جنس اہلکاروں کے نام مانگ لئے۔ تاہم پاک فوج اور انٹیلی جنس حکام نے نام دینے سے انکار کردیا ہے۔



امریکی اخبار کے مطابق امریکا اس بات کا تعین کرنے کی کوشش کررہاہے کہ پاکستانی انٹیلی جنس اہلکاروں میں سے کوئی اسامہ بن لادن یا اس کے کسی ایجنٹ سے رابطے میں ملوث رہا ہےیا نہیں۔ اخبار کے مطابق گزشتہ دنوں پاکستان میں امریکی نمائندے اور پاکستانی حکام کے درمیان معاملے پر بڑے تیز و تند بحث ہوئی ہے۔



اخبار کے مطابق اوباما انتظامیہ کے حکام نے پاکستانی حکومت کے خلاف الزامات بند کردئے ہیں۔ تاہم پاک فوج کی جانب سے نام دینے سے معذرت پر اوباما انتظامیہ کے حکام میں بے چینی پائی جاتی ہے۔



اوباما انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے اخبار کو بتایا کہ اس بات پر مکمل یقین کرنا مشکل ہے کہ جنرل اشفاق پرویز کیانی اور جنرل احمد شجاع پاشا اسامہ کی موجودگی کے بارے میں جانتے تھے تاہم انہیں اس بات پر کوئی حیرانگی نہیں ہوگی اگر آئی ایس آئی سربراہ کا کوئی قریبی اسامہ کے بارے میں جانتا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.