تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:32

یمن: صدر کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے جاری

اے آر وائی - یمن: یمن میں صدر علی عبداللہ صالح کی حمایت اور مخالفت میں مظاہرے جاری ہیں۔ دوسری جانب امریکی ڈرون حملے القاعدہ رہنما انور اولاکی بال بال بچ گئے۔



یمن کے مختلف شہروں میں صدر علی عبداللہ صالح کے حمایتی اور مخالفین سڑکوں پر نکل آئے۔ صنعا میں ہزاروں افراد نے صدر کے خلاف مظاہرہ کیا اور ان سے اقتدار فوری چھوڑنے کا مطالبہ کیا۔ صدر کی حمایت میں بھی مظاہرے کئے گئے جس میں علی عبداللہ صالح پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔



صدر عبداللہ صالح نے ایک بار پھر فوری اقتدار سے علیحدگی کا مطالبہ مسترد کردیا ہے۔ دوسری جانب امریکا نے امریکی نژاد القاعدہ رہنما انور اولاکی پر ڈرون سے میزائل فائر کیا تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔ دوروز قبل ایک اور ڈرون حملے میں دو القاعدہ رہنماؤں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.