تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:42

پاکستانی حکام کا ڈورن حملوں پر احتجاج دکھاوا ہے، امریکا

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکی سینیٹ کے آرمڈ سروسز کمیٹی کے سربراہ کارل لیون نے کہاہے کہ پاکستانی حکام امریکا سے ڈرون حملوں پر احتجاج نہیں کرتے، صرف دکھاوے کیلئے بیانات جاری کرتے ہیں۔ پاکستان دہشت گردوں کے خاتمے کی بجائے انکی مدد کررہا ہے۔



امریکی ٹی وی کو انٹر یو دیتے ہوئے کارل لیون کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں پر پاکستانی حکام کے احتجاجی بیانات صرف عوام کو دکھانے کے لئے ہیں۔ پاکستانی حکام امریکا سے مذاکرات میں کبھی بھی ڈرون حملوں پر احتجاج نہیں کرتے۔ کارل لیون کا مزید کہنا تھا حقانی نیٹ ورک کے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کا پاکستان کو علم ہے۔



اس نیٹ ورک سے وابستہ دہشت گرد پاکستان میں کھلم کھلا گھوم رہے ہیں اور سرحد پار امریکی فوجیوں پر حملہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے طالبان سربراہ ملاعمر کو کوئٹہ میں پناہ دے رکھی ہے۔ پاکستان کو تمام سوالوں کا جواب دینا ہوگا۔ امریکی سینیٹ کمیٹی کے سربراہ کاکہنا تھا کہ وہ پاکستان کو دی جانے والی اس امداد کی حمایت جاری رکھیں گے جس سے امریکا کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.