7 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:14
امریکی ریاست میسی سیپی میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری
اے آر وائی - ٹینیسی: امریکی ریاست میسی سیپی میں سیلاب کی صورتحال مزید سنگین ہو گئی ہے اور جنوبی ریاستوں کے لئے خطرہ بڑھ گیا ہے ۔ گزشتہ روزدریائے میسی سیپی میں ظغیانی میں شدت کے بعد سیلاب جنوبی ریاستوں کی طرف بڑھ رہا ہے ۔
میپفس اور ٹینیسی کے علاقوں میں پولیس نے تین ہزار گھروں کو خالی کرنے کا کہا ہے ۔ خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ حالیہ سیلاب انیس سو ستائیس میں آنے والے سیلاب کا ریکارڈ توڑ دے گا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد ہلاک اور چھہ لاکھ کے قریب بے گھر ہو گئے تھے ۔