تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:54

لندن:سانحہ سات جولائی،سیکورٹی اورریسکیو ادارے بری الذمہ قرار

اے آر وائی - لندن: لندن میں سات جولائی دوہزار پانچ کے خودکش دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے حکام نے کہاہے کہ سیکورٹی اور ریسکیو اداروں پر اس سانحے میں کسی قسم کی غفلت کی ذمہ داری عائد نہیں ہوتی۔



لندن میں سات جولائی کو چار خوکش دھماکوں میں باون افراد ہلاک اور سات سو زخمی ہوئے۔ جس کے بعد بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کی گئیں۔ برطانوی ہوم سیکریٹری تھریسا مے نے کہا کہ کوئی بھی شخص سانحہ سات جولائی نہیں بھول سکتا تاہم انہیں امید ہے کہ تفتیشی افسر کی رپورٹ متاثرہ خاندانوں کے اطمینان کا باعث بنے گی۔



تفتیشی افسر نے خودکش دھماکوں میں برطانوی سیکورٹی اداروں اور ریسکیو سروسز کسی بھی قسم کی غفلت سے بری الذمہ قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.