7 مئی 2011
وقت اشاعت: 11:42
اوسامہ کا مشن جاری رکھنے کا عزم، طالبان کی وڈیو جاری
اے آر وائی - دبئی: طالبان کی ایک ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے جس کے مطابق انہوں نے اسامہ کے بعد جہاد کو جاری رکھنے کا عزم کیا ہے
وڈیو کے مطابق اوسامہ کے جاں بحق ہونے کے بعد طالبان مسلح دکھائی دیے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان کے حوصلے پست نہیں ہوئے بلکہ ان کا کہنا ہے کہ اسامہ کی موت سے ان کے جزبے بلند ہوئے ہیں۔
برطانوی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ وڈیو جعلی ہے یا اصلی اس کے بارے میں باوثوق طور پر کچھ نہیں کہا جاسکتا۔ اگرچہ طالبان اور القاعدہ کے درمیان تعلقات واضح نہیں ہیں پھر بھی دونو ں تربیت اور سازوسامان کی سہولیات میں اشتراک پر یقین رکھتے ہیں۔