تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:8

اسامہ کی ہلاکت سے خطے کی صورتحال تبدیل ہوجائیگی، گیٹس

اے آر وائی - نیویارک : امریکی وزیر دفاع رابرٹ گیٹس نے کہاہے کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے خطے کی صورتحال یکسر تبدیل ہوجائیگی۔ افواج کا مرحلہ وار انخلا جولائی سے شروع ہوگا، افغانستان میں طالبان اور القاعدہ کے مابین کشیدگی بڑھ سکتی ہے ۔



ریاست کیلیفورنیا میں امریکی افواج سے خطاب کرتے ہوئے رابرٹ گیٹس کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن کی ہلاکت سے افغانستان کی صورتحال پر پڑنے والے اثرات کا اندازہ آئندہ چھ ماہ میں لگایا جاسکتاہے۔



امریکی وزیردفاع نے کہاکہ طالبان رہنما ملاعمر کے القاعدہ سربراہ اسامہ بن لادن میں ذاتی اور گہرے تعلقات تھے تاہم گیارہ ستمبر حملوں کے نتیجے میں طالبان حکومت ختم ہونے پر کچھ طالبان گروپوں اور القاعدہ میں کشیدگی بڑھنے کا امکان ہے۔ گیٹس کا کہنا تھا کہ افغانستان سے امریکی افواج کا مرحلہ وار انخلا مقرر وقت رواں برس جولائی سے شروع ہوجائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.