تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 15:25

قندھار:گورنرہاؤس سمیت 4 سرکاری عمارتوں پر حملے، پانچ ہلاک

اے آر وائی - قندھار: افغانستان کے صوبے قندھار میں گورنر ہاؤس سمیت چار مقامات پر طالبان کے حملے میں پانچ افراد ہلاک اوربارہ زخمی ہوگئے۔ طالبان کا دعویٰ ہے کہ خودکش حملوں اور دھماکوں میں متعدد لوگوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔



غیر ملکی ایجنسی اور افغان ٹی وی کے مطابق طالبان ترجمان قاری یوسف احمدی کے مطابق قندھار گورنر ہاؤس، شہر کے میئر، انٹیلی جنس عمارت اور سینٹرل جیل پر حملے کیے گئے جس میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے۔



اس سے پہلے قندھار حکومت کے ترجمان نے گورنر ہاؤس اور میئر کے دفتر پر حملوں کی تصدیق کی اور بتایا حملوں میں بارہ افراد زخمی ہوئے۔ آزاد ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق طالبان نے چھ خود کش حملے اور دس بم دھماکے کیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.