تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
7 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:39

اسامہ ہلاکت،صدر اوباما کے مجوزہ دورہ پاکستان پر اوس پڑنے لگی

اے آر وائی - نیویارک : القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کی موجودگی اور امریکی آپریشن میں ہلاکت کے بعد صدر براک اوباما کے مجوزہ دورہ پاکستان پر سوالات اٹھنے لگے۔



امریکی اخبار کے مطابق امریکہ کے سابق نائب وزیرخارجہ کارل انڈرفرتھ کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کو اوباما کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات میں کشیدگی کے خاتمے تک روک دینا چاہئے۔



امریکی قومی سلامتی کے مشیر جان برینن نے ایبٹ آباد آپریشن کے فوری بعد ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ صدر براک اوباما نے پاکستان جانے کا وعدہ کر رکھا ہے اور وہ جانا بھی چاہتے ہیں لیکن یہ دورہ وقت اور شیڈیول پر منحصر ہے۔ گزشتہ سال دورہ بھارت کے موقع پر پاکستان میں پائی جانے والی بھارت امریکہ قربت پر تشویش کو کم کرنے کیلئے صدر براک اوباما نے دورہ پاکستان کا اعلان کیا تھا۔ تاہم اب تک اس کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.