8 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:27
چین میں انسداد دہشت گردی کیلئے جنگی مشقیں
اے آر وائی - بیجنگ : چین اور شنگھائی تعاون تنظیم کے دیگر رکن ممالک کرغزستان اور تاجکستان نے یوغور صوبے میں انسداد دہشت گردی کی مشترکہ مشقیں کیں۔
چینی حکام کے مطابق تیانشان دوم دہزار گیارہ مشقوں کا مقصد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردوں کی نشاندہی اور ان کے خلاف کریک ڈاؤن کی صلاحیت جانچنا ہے۔ مشقیں تین مراحل، فیصلہ سازی اور کمان،یرغمالیوں کو آزاد کرانا اور آپهریشن کلین اپ پر مشتمل تھیں۔ چین کی قومی انسداد دہشت گردی دفتر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مشقیں دہشت گردی، علیحدگی اور شدت پسندی جیسی برائیوں کے خاتمے کیلئے فورسز کی استعداد کو بڑھانا تھا۔