تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:20

اسامہ بن لادن ہی مرتے دم تک القائدہ کے سربراہ تھے،امریکہ

اے آر وائی - لندن : متضاد خبروں کے بعد امریکی انٹیلیجنس اہلکاروں نے تسلیم کرلیا کہ اسامہ بن لادن ہی مرتے دم تک القائدہ کے سربراہ تھے اور ایبٹ آباد میں اسامہ کا گھرالقائدہیڈکوارٹرز کے طور پر استعمال ہو رہا تھا۔



برطانوی خبر رساں ادارےکے مطابق امریکی خفیہ اداروں کے اہلکاروں نے پہلی بار کہا ہے کہ اسامہ بن لادن اپنی ہلاکت تک القائدہ کےسربراہ کے طور پرمتحرک تھے۔ مگر امریکی اہلکاروں کا یہ موقف ان کے پرانے موقف سے مختلف ہے جس میں وہ کہتے تھے کہ اسامہ بن لادن مستقل نئی پناہ کی تلاش میں رہتے ہیں اور القاعدہ کے انتظامی امور میں متحرک نہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی پناہ گاہ اسامہ بن لادن کی تنظیم القائدہ کا کمانڈ سنٹر تھا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.