8 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:26
قاہرہ: فرقہ ورانہ فسادات میں 8 افراد ہلاک، 100سےزائد زخمی
اے آر وائی - قاہرہ : مصر میں اب فرقہ ورانہ فسادات پھوٹ پڑے ہیں۔ اب تک آٹھ افراد ہلاک اور سوسےزائد زخمی ہوگئے، فسادات کے دوران ایک چرچ کو بھی آگ لگادی گئی۔
مصری حکام کے مطابق قاہرہ کےقریب دومذہبی فرقوں میں جھڑپیں شروع ہوگئیں،اس دوران ایک چرچ کو آگ لگادی گئی۔حکام نے پانچ افراد کی ہلاکت اورستر افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔ فسادات کا آغازقاہرہ کے نواح میں ایک چرچ سے ہوا جس کے باہر لگ بھگ پانچ سو مسلمان جمع ہوگئے ۔یہ لوگ ایک مسلمان خاتون کی حوالگی کا مطالبہ کر رہے تھے جس نے عیسائیت اختیار کرلی تھی ،مسلمانوں کو شبہ تھاکہ وہ اس چرچ میں پناہ لیے ہوئے ہے۔ عینی شاہد کے مطابق مسلمان مسئلہ بات چیت کے ذریعے حل کرنا چاہتے تھے۔ مگر خون خرابہ شروع ہو گیا۔ لڑائی میں فائرنگ اور دستی بم سے حملے کئے گئے۔