8 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:58
الظواہری القائدہ کی تقسیم کا باعث بن سکتے ہیں
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی حکام کا خیال ہے کہ اسامہ بن لادن کے ممکنہ جانشین ایمن الزواہری القائدہ کی تقسیم کا باعث بن سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ القائدہ اسامہ کی موت کے ایک ہفتے بعدبھی قیادت کا فیصلہ نہیں کرسکی۔
واشنگٹن سے شائع ہونے والے ایک امریکی اخبار نے انسداد دہشت گردی کے حکام کے حوالے سے بتایا ہےکہ مصر سے تعلق رکھنے والے سرجن ایمن الزواہری اسامہ کے جانشین ہو سکتے ہیں۔ لیکن القائدہ ان کے نام پر یکسو نہیں۔ الزواہری گلوبل جہاد کے نظریے کے خالق اور خالص نظریاتی شخص ہیں۔ تاہم وہ تنظیم میں مقبول نہیں۔ ان سے زیادہ مقبولیت تو ان القائدہ رہنماؤں کو حاصل تھی جو مختلف کارروائیوں میں مارے گئے۔