8 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:53
پاکستان اسامہ کی موجودگی سے متعلق لاعلم تھا،امریکا
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے کہاہے کہ پاکستان کو ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کی موجود گی کےبارے میں علم نہیں تھا اور ایمن الظواہری اسامہ کے کمپاؤنڈ سےنہیں ملے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر نےکہاکہ اس بات کاکوئی ثبوت نہیں ملا کہ پاکستان کی سیاسی، عسکری اور انٹلی جینس قیادت کو اسامہ بن لادن کی ایبٹ آباد میں موجودگی کےبارے میں علم تھا۔ امریکی قومی سلامتی کے مشیرکےمطابق پاکستان کو اس بارے میں تحقیقات کرناہوں گی کہ اسامہ بن لادن ایبٹ آباد میں کس طرح دنیا کی نظروں سے اوجھل رہا، حکومت پاکستان نے بتایا ہے کہ وہ اس بارے میں تحقیقات کررہے ہیں۔
ان کاکہنا تھا کہ القاعدہ کو مکمل شکست نہیں ہوئی، ایبٹ آباد میں اسامہ کےکمپاؤنڈسےبہت سی انٹیلیجنس معلومات ملی ہیں۔معلومات کا ذخیرہ کسی کالج لائبریری سے کم نہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اسامہ کی مدد کرنے والے نیٹ ورک کی تلا ش جاری ہے۔ پاکستانی حکام کو ایبٹ آباد کمپاؤند سے ملنے شواہد اور القاعدہ رہنما کی تینوں بیویوں سے ہونے والی تحقیقات سے آگاہ کرناہوگا جو اس وقت حکومت پاکستان کی تحویل میں ہیں ۔