تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
8 مئی 2011
وقت اشاعت: 20:10

پاکستان کےایٹمی اثاثےدہشتگردوں کےہاتھ لگ سکتے ہیں،لوگر

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی سینیٹ کی خارجہ امور کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ لوگر نے کہاہے کہ پاکستان کے ایٹمی اثاثے کسی دہشت گرد تنظیم کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔



امریکی ٹی وی سے انٹرویو میں سینیٹر رچرڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان غیر محفوظ ہے، پاکستان کے ایٹمی ہتھیار القاعدہ یا کسی اور دہشت گرد تنظیم کے ہاتھ لگ سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسامہ بن لادن چھ سال پاکستان میں رہا، پاکستان میں بہت سے لوگ اس بات کو جانتے تھے، پاکستانی حکومت اور فوج کے درمیان فاصلے زیادہ ہیں ۔



سینیٹر لوگر نے مزید کہا کہ بدقسمتی سے پاکستان نے طویل عرصے تک بھارت پر زیادہ توجہ مرکوز رکھی، اب پاکستان سمجھتا ہے کہ بھارت سے ڈیل کیلئے افغانستان بہتر جگہ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.