تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:5

شام: نامعلوم حملہ آوروں کی بس پر فائرنگ، 10 افراد ہلاک

اے آر وائی - دمشق: شام میں نامعلوم حملہ آوروں نے ایک بس پر فائرنگ کرکے دس افراد کو ہلاک کردیا۔ شامی نیوز ایجنسی کے مطابق شامی باشندے لبنان سے واپس دمشق آرہے تھے کہ نامعلوم افراد نے بس پر حملہ کردیا۔



فائرنگ کے نتیجے میں دس افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ اسپتال ذرائع نے بتایا کہ تمام افراد کو قریب سے گولیاں ماری گئیں۔ اس سے پہلے شامی فوج نے ضلع ہومز میں جمہوریت کی حمایت میں جاری مظاہروں کو کچلنے کے لیے ٹینکوں سے حملہ کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.