تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
9 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:15

دمشق: فوج نے شہر کا محاصرہ کرلیا، شدید فائرنگ کی آوازیں

اے آر وائی - دمشق: شام کے دارالحکومت دمشق میں فوج نے شہر کے نواح کا محاصرہ کرلیا،شدید فائرنگ کی آوازیں کی آرہی ہیں۔شہر کے مغربی علاقے کا رابطہ دیگر علاقوں سے کٹ گیا بجلی اور ٹیلے فون کی لائنیں منقطع ہیں اور فضا میں سیاہ دھواں اٹھتا دکھائی دے رہا ہے۔



برطانوی خبر رساں ادارے نے انسانی حقوق تنظیم کے اراکین کےحوالے سےبتایا ہے کہ فوج حکومت مخالف افراد کے خلاف کارروائی تیز کررہی ہے۔ان کے خلاف شام کے تین اہم شہروں میں آپریشن جاری ہے جس میں بغاوت پر آمادہ مسلح افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔سرکاری فورسز کی کارروائی کےدوران ایک بارہ سالہ لڑکا بھی ہلاک ہوگیا سرکاری ٹی وی کے مطابق کارروائی 12 سپاہی بھی مارے گئے ہیں اور دیگرذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لبنان سے شام کے شہر حمص کیطرف آنے والے دس افراد بھی اس دوران ہلاک کردیئے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.