9 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:12
افغانستان خود کش بم دھماکے میں5افراد ہلاک اور3زخمی
اے آر وائی - لغمان : افغانستان لغمان صوبے میں ہوئےایک خود کش بم دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔ خود کش حملہ قرغئی کے علاقے میں سرکاری دفتر کے قریب ضلعی حکومت کے قریب ہوا دھماکے کی ذمےداری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی ہے صوبائی حکومت کے ترجمان نے تین شہریوں کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہےاور طالبان کا نام لیے بغیر دھماکے کاالزام ان پر لگایا ہے۔طالبان نے موسم بہار میں نئے حملوں کااعلان کیاتھا۔مذکورہ حملے اسی سلسلے کی کڑی قرار دیا جارہا ہے۔