9 مئی 2011
وقت اشاعت: 21:38
پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی جنگی مشقیں شروع
اے آر وائی - راجھستان : جانے یہ پاکستانی فوج کاخوف ہے یا بھارت خود اعتمادی کا شکار کہ ایبٹ آباد آپریشن کے بعد پہلے بیانات اور اب پاکستانی سرحد کے قریب بھارتی فوج نے راجسھتان میں چھ روزہ جنگی مشقیں شروع کردیں ۔
آج سےشروع ہونے والی بھارتی فوجی مشقوں کا کوڈ ورڈ "وجے بھوا' ہے۔یہ مشقیں 6 دن تک راجھستان کے ریگستان میں جاری رہیں گی۔فوجی مشقوں میں 20ہزار فوجی حصہ لے رہیں ہے۔مشقوں کا مقصد فوج کی استعداد کو بڑھانا اور جانچنا ہے۔بھارتی فوجی ترجمان کے مطابق فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کیلئے حاصل کیے گئے اسلحے کی مشق بھی کی جائے گی۔۔
بھارتی آرمی دنیا کی چوتھی بڑی فوج ہے جو پاکستانی سرحد سے ملحقہ علاقوں میں چھ برسوں میں دس بڑی مشقیں پہلے بھی کر چکی ہے۔حالیہ تناطر اور اسامہ کی ہلاکت کے بعد بھارت کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات پر ان مشقوں کو خصوصی اہمیت دی جارہی ہے۔