10 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:19
امریکی فورسزآپریشن میں تصادم سےنمٹنےکیلیےتیارتھیں
اے آر وائی - نیو یارک : معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ امریکی اسپیشل فورسز ایبٹ آباد آپریشن کے دوران ضرورت پڑنے پر پاکستانی فورسز سے مقابلے کیلیے مکمل تیار تھیں۔
اخبار کے مطابق واشنگٹن میں اوباما انتظامیہ کے ایک سینئر اہلکار نے آپریشن کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ایبٹ آپریشن کے لیے دو خصوصی ٹیمیں تیار کی گئی تھیں۔ سینئر اہلکار نے بتایا کہ صدر اوباما نے اسپیشل فورسز کی تعداد میں اضا فے کا فیصلہ پاکستانی فوج سے کسی تصادم سے نمٹنے کے لیے کیا تھا۔
اوباما انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ امریکی فورسز کو تاکید کی گئی تھی کہ پاکستانی فورسز کے ساتھ کسی تصادم سے ممکنہ حد تک بچا جائے تاہم ضروت پڑنے پر لڑائی کی اجازت تھی۔ اہلکار نے بتایا کہ آپریشن سے دس دن پہلے صدر اوباما نے اپنے ملٹری کمانڈرز کے ساتھ منصوبہ بندی کا جائزہ لیا تھا۔ اس اجلاس کے بعد دو مزید ہیلی کاپٹر وں میں امریکی فوجی ایبٹ آباد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا۔
اہلکار نے بتایا کہ اس کے علاوہ یہ فیصلہ بھی کیا گیا تھا کہ اگر امریکی اور پاکستانی فورسز آمنے سامنے آجائیں تو ایڈمرل مائیک مولن اپنے پاکستانی ہم منصب کو فون کرکے مسلح تصادم رکواتے۔