9 مئی 2011
وقت اشاعت: 22:32
براک اوباما کو منموہن سنگھ کا فون،خطے کی صورتحال پر گفتگو
اے آر وائی - نئی دہلی : بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے امریکی صدر براک اوباما سے ٹیلی فون پر گفتگو کی اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارتی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم منموہن سنگھ نے امریکہ صدر براک اوباما کو ٹیلی فون کیا اور ان سے بھارت امریکہ تعلقات پر اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی۔ دونوں رہنماؤں نے خطے کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔