تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:54

نیٹو طیاروں کا کرنل قذافی کے کمپاؤنڈ پر میزائلوں سے حملہ

اے آر وائی - طرابلس : نیٹو طیاروں نے طرابلس میں کرنل قذافی کے کمپاؤنڈ پر میزائلوں سے حملہ کردیا۔ نیٹو نے کہا ہے کہ قذافی فورسز کی فوجی صلاحیتوں کا بڑا اور اہم حصہ تباہ کر دیا گیا ہے۔



برطانوی خبررساں ایجنسی نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا کہ شہر میں پانچ بڑے دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ خبررساں ایجنسی کے مطابق اتحادی فضائیہ نے کمپاؤنڈ پر پانچ میزائل داغے۔ ادھر اتحادی طیاروں نے نفوسا کے پہاڑی سلسلے اور زنتان پر لیبیائی فوج کے ٹھکانوں پر بھی بمباری کی ہے۔ نیٹو ترجمان نے بتایا کہ زنتان قصبے میں لیبیائی فوج شہری آبادی کے خلاف بڑے پیمانے پر پرتشدد کارروائیوں کررہی ہے جس کی وجہ سے ان علاقوں پر فضائی حملے کیے جارہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.