تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:56

انسانی حقوق کے معاملے میں چین پر دباؤ جاری رہے گا، امریکا

اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی نائب صدر جو بائیڈن نے چین کو خبردار کیا ہے کہ انسانی حقوق کے معاملے میں چین پر دباؤ جاری رکھا جائے گا۔ وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن کا کہنا ہے کہ چین اور امریکا کو تنازعات کی جگہ باہمی تعاون سے فائدہ ہوگا۔



واشنگٹن میں چین امریکا دو روزہ اعلی سطحی مذاکرات کے موقع پر امریکی نائب صدر بائیڈن نے کہا کہ کوئی بھی حقیقی شراکت داری اور تعلق جھوٹی بنیادوں پر کھڑا نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کو جن امور پر اعتراض ہے، اس پر امریکی انتظامیہ اپنے نقطہ نظر کا اظہار جاری رکھے گی۔



امریکی وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن نے اس موقع پر کہا کہ طرفین کے درمیان امن و خوشحالی کو فروغ دینے کے لیے ضروری ہے کہ الفاظ کو ٹھوس اور عملی جامہ پہنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کو تنازعات کی جگہ تعاون کو فروغ دینے سے فائدہ ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.