تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
10 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:21

لیبیا:اتحادیوں کی کارروائیاں کامیابی سے بڑھ رہی ہیں،نیٹو

اے آر وائی - برسلز : نیٹو کے سیکریٹری جنرل اینڈرس راسموسین نے کہا ہے کہ لیبیا میں اتحادیوں کی کارروائیاں کامیابی سے آگے بڑی رہی ہیں۔ دوسری جانب مصراطہ بندرگاہ پر کنٹرول کیلئے قذافی فورسز اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔



برسلز میں ایک بیان میں اینڈرس راسموسین نے کہا کہ لیبیا میں عسکری کارروائیوں کا ابھی کوئی حتمی نتیجہ نہیں سامنے آیا ہے تاہم اتحادی کامیابی سے آگے بڑھ رہے ہیں۔ اتحادی افواج اور فضائیہ کی آپریشنل استعداد انتہائی بلند ہے۔ نیٹو نے کرنل قذافی کی فوجی صلاحیتوں کا بڑا اور اہم حصہ تباہ کردیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی شہریوں کو ْقذافی فورسز کی جارحیت سے محفوظ رکھنے اور ان کے تحفظ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔ دوسری جانب مصراطہ بندرگاہ پر کنٹرول کیلئے قذافی اور باغیوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی ہورہی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.