10 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:25
اسامہ بن لادن کے سر کی قیمت کسی کو نہیں ملے گی، وائٹ ہاؤس
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکا نے کہا ہے کہ اسامہ بن لادن کے سر کی قیمت کسی کو نہیں ملے گی۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان جے کارنی نے واشنگٹن میں پریس کانفرنس میں کہا کہ کسی نے بین الاقوامی سطح پر امریکی انٹیلی جنس حکام کو اسامہ کے بارے میں اطلاع نہیں دی۔
ترجمان نے کہا کہ اسامہ پانچ ہزار سات سو تین دن سے ایبٹ آباد میں مقیم تھی۔ امریکا جانتا ہے کہ کسی کو اسامہ کے بارے میں اطلاع نہیں تھی۔ جے کارنی نے کہا کہ انٹیلی جنس معلومات کے حصول کے دوران اگر کوئی حادثاتی طور پر درکار معلومات فراہم کرتا ہے تو اس کو انعام نہیں ملے گا۔