10 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:6
ممبئی حملے: ملوث افرادکے پاکستان سےتعلق پرامریکی سفیرکوتشویش
اے آر وائی - احمد آباد : بھارت میں تعینات امریکی سفیرٹموٹھی جےروئمر نے کہا ہے کہ پاکستان کودہشت گردی روکنےکےلیےمزید اقدامات کرنے کا کہ دیا گیا ہے۔امریکا کو ممبئی حملوں میں ملوث شخص کےپاکستانی تنظیم سے تعلق پرگہری تشویش ہے بھارت کے شہر احمدآباد میں گاندھی آشرم کے دورے کے موقع پر طلبا اور میڈیا سے بات کرتے ہوئے امریکی سفیر کا کہنا تھاکہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات میں تیزی لانے کے لیے کہاگیا ہے۔
انکا کہناتھا کہ چھبیس گیارہ کے ممبئی حملے ملوث پہلے چار افراداور اب ایک اورشخص کا پاکستان کی تنظیم سے تعلق ہے۔ اس موقع پر امریکی سفیر کا کہناتھا کہ پاکستان دہشت گردوں کے لیے محفوظ پناہ گاہ بناہواتھا امریکا کی جانب سے مسلسل دباؤ کے نتیجے میں القاعدہ کے اہم لیڈر مارے گئے اور دہشت گرد گروپوں پرقابو پایاگیا۔