10 مئی 2011
وقت اشاعت: 13:50
چین: سیلاب سے 5 افراد ہلاک، متعدد لاپتہ
اے آر وائی - بیجنگ : جنوب مغربی چین میں لیند سلائیڈنگ اور سیلاب سے پانچ افراد ہلاک ہو گئے ۔ چین کے جنوب مغربی صوبوں میں شدید بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی۔ اب تک پانچ افراد ہلاک اور متعدد لا پتہ ہیں ۔ سیلاب سے کئی افراد بے گھر ہو گئے۔ متاثرہ صوبوں میں امدادی کام جاری ہے ۔