10 مئی 2011
وقت اشاعت: 18:24
پاک امریکا تعلقات فیصلہ کن موڑ پر ہیں،اسپیکر جون بونیئر
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی ایوان نمائندگان کے اسپیکر جون بونیئرنے کہاہے کہ پاک امریکا تعلقات فیصلہ کن موڑ پر ہیں۔آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کرنے کاوقت آ گیا ہے۔
امریکی ٹی وی کوانٹرویو میں جون بونیئر نے کہاکہ یہ پاک امریکا تعلقات بگڑنے یا بن جانے کا وقت ہے۔انھوں نے کہاکہ اب وقت آ گیا ہے کہ آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کی جائے۔انھوں نے کہاکہ اتحادی ہونے کے ناطے ملکرکام کرنا ہوگا۔