11 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:18
پاکستان کو امریکی تحفظات دور کرنا ہوں گے ، کارل لیون
اے آر وائی - واشنگٹن : امریکی سینیٹ کی آرمڈ سروسز کمیٹی کے چیئرمین کارل لیون نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بہتر تعلقات ضروری ہیں،لیکن اسکے لئے کوئی قیمت نہیں ادا کی جانی چاہیئے ۔
واشنگٹن میں اپنے ایک بیان میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو یہ ثابت کرنا ہوگا کہ اسے ہماری تشویش کا احساس ہے،دہشت گردی کے خلاف تعاون کسی ایک فریق کے موڈ پر منحصر نہیں ہونا چاہیئے۔ انھوں نے اپنے اس بیان کو دہرایا کہ پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکا کے تحفظات دور کرنا ہوں گے۔