تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 8:37

اسامہ کی ڈائری سے القاعدہ کے منصوبوں کا انکشاف

اے آر وائی - واشنگٹن: امریکہ نے کہاہے کہ ایبٹ آباد کمپاؤنڈ سے ملنے والی اسامہ بن لادن کی ڈائری سے القاعدہ کے مستقبل کے منصوبوں کا علم ہوا ہے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی اعلیٰ اہلکار نے نام نہ بتانے کی شرط پر بتایا ہے کہ ایبٹ آباد میں اسامہ بن لادن کے کمپاؤنڈ پر یکم مئی کے آپریشن میں مختلف ویڈیوز کے ساتھ ایک ڈائری بھی ملی تھی۔ جو اسامہ بن لادن کی تحریر کردہ ہے۔



اس ڈائری میں اسامہ بن لادن اور القاعدہ کے مستقبل کے منصوبوں اور عزائم کی تصیلات درج ہیں۔اسامہ بن لادن سے ملنے والے سامان میں پانچ کمپیوٹرز اور سو فلیش ڈرائیوز بھی شامل تھیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.