12 مئی 2011
وقت اشاعت: 10:59
لیبیا کے صدر کرنل قذافی کی قبائلی عمائدین سے ملاقات
اے آر وائی - ٹریپولی : لیبیا کے صدر کرنل قذافی اپنی رہائش گاہ پر امریکی حملے کے بعد پہلی مرتبہ منظر عام پر آئے ، اور انھوں نے ٹریپولی میں قبائلی عمائدین سے ملاقات کی۔ کرنل قذافی اور قبائلی عمائدین کے درمیان ملاقات میں مغربی جارحیت کا مقابلہ کرنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
دوسری طرف لیبیاکی فوجی تنصیبات پر نیٹو کے حملے جاری ہیں۔ باغیوں نے فوج سے دوماہ کی لڑائی کے بعد مصراطہ ایئرپورٹ پر قبضہ کرلیا، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔ نیٹو نے حالیہ حملوں میں طرابلس سمیت لیبیا کے چار شہروں کو نشانہ بنایاہے۔