تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 9:56

اسپین میں زلزلے کے جھٹکے،10افراد ہلاک،کئی عمارتیں منہدم

اے آر وائی - میڈرڈ : اسپین کے جنوب مشرقی علاقے مورشیا میں زلزلے سے دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزلے کا مرکز لارکا کا قریبی علاقہ تھا ۔ جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر پانچ اعشاریہ تین ریکارڈ کی گئی۔ جس کے دو گھنٹے بعد چاراعشاریہ شدت کا ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔



زلزلے سے کئی گرجا گھروں سمیت متعدد عمارتیں منہدم ہوگئیں جبکہ عمارتوں کا ملبہ گرنے سے کئی گاڑیاں بھی تباہ ہوگئیں۔ متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.