12 مئی 2011
وقت اشاعت: 12:42
من موہن افغانستان کے 2 روزہ سرکاری دورہ پر کابل پہنچ گئے
اے آر وائی - کابل : بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ افغانستان کے دو روزہ سرکاری دورہ پر کابل پہنچ گئے ، افغان صدر حامد کرزئی سے ملاقات میں دہشتگردی سمیت اہم امور زیر غور آئیں گے۔ من موہن سنگھ کا یہ افغانستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے ۔
ذرائع کے مطابق بھارت اسامہ کی ہلاکت کے بعد پیدا ہونی والی صورتحال کا خاص طور پر جائزہ لے رہا ہے ۔ من موہن اور حامد کرزئی کے درمیان خطے میں طالبان اور حقانی گروپ سمیت پاکستان اور بھارت کے کردار کا جائزہ لیا جائے گا ۔ ان کے ساتھ نیشنل سیکورٹی ایڈوائزر شیو شنکر مینن، خارجہ سیکرٹری نروپما راؤ سمیت نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ستندر لامبا اور دیگر اہم افراد بھی موجود ہیں ۔