12 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:21
اسامہ ہتھیار ڈال دیتے تو زندہ گرفتار کرتے ، ایرک ہولڈر
اے آر وائی - لندن : امریکی اٹارنی جنرل ایرک ہولڈر نے کہا ہے کہ ایبٹ آباد آپریشن کا مقصد مارو یا پکڑو تھا ۔ اسامہ ہتھیار ڈال دیتے تو زندہ گرفتار کرتے ۔ برطانوی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے ایرک ہولڈر کا کہنا تھا کہ ایبٹ آباد آپریشن سے قانون کی خلاف ورزی نہیں ہوئی۔
اسامہ کے بیٹوں کے اعتراض کا جواب دیتے ہوئے ایرک ہولڈر نے کہا کہ اسامہ کا قتل نہیں کیا گیا بلکہ وہ آپریشن کے دوران مارے گئے ہیں ، اگر اسامہ ہتھیار ڈال دیتے تو زندہ گرفتارکرتے۔ ہمارے لئے زیادہ اہم آپریشن میں حصہ لینے والے کمانڈوز کی زندگی تھی ۔