تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
12 مئی 2011
وقت اشاعت: 14:38

ڈھاکا:سپریم کورٹ نےمذہبی فتووں پر عائد پابندی اٹھا لی

اے آر وائی - ڈھاکہ : بنگلہ دیشی سپریم کورٹ نےدو ہزار ایک سے مذہبی فتووں پر عائد پابندی اٹھا لی ہے۔ بنگلہ دیش کے اٹارنی جنرل محبوب عالم نے ڈھاکا میں بتایا کہ صرف مستند علما کو ہی فتوی دینے کی اجازت ہوگی اور اس صورت میں جب اسے رضا کارانہ طور پر قبول کیا جائے ان کا کہناتھا کہ عدالت نے اسلام کے نام پر ماورائے عدالت سزائیں غیرقانونی دی ہیں ۔



عدالت نے فتووں پر پابندی دس سال قبل اس وقت عائد کی تھی جب ایک خاتون نے عدالت کو بتایا کہ اسے ایک فتوے کے تحت اسے چھڑیوں سے پیٹا گیا۔اب عدالت نے قرار دیا ہے کہ کسی بھی فتوے کے نتیجے میں کوئی سزا اورذہنی وجسمانی اذیت نہیں دی جا سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.