تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
1 جون 2011
وقت اشاعت: 18:55

جرمنی کا تمام ایٹمی پلانٹس مرحلہ وار ختم کرنے کا اعلان

اے آر وائی - برلن : جاپان میں ایٹمی بحران کے بعد جرمنی نے تمام جوہری پلانٹس مرحلہ وار ختم کرنے کا کا با ضابطہ اعلان کیاہے۔ دوہزار بائیس تک تمام جوہری پلانٹس بند کردئیے جائیں گے۔



غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق جرمنی کے تمام جوہری پلانٹس کو ختم کرنے اور توانائی کے دیگر ذرائع تلاش کرنےکا فیصلہ ایک اجلاس میں کیا گیا۔جس کے بعد جرمن وزیر ماحولیات نوربرٹ ریٹن نے کہاکہ جرمن اتحاد کے اجلاس کے دوران سات پرانے جوہری پلانٹس اور کرومیل ایٹمی بجلی گھر کو بند کردیا گیاہے۔ وزیر نے کہاکہ چھ جوہری پاور پلانٹ کو دوہزار اکیس میں بندکردیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.