تازہ ترین سرخیاں
 عالمی خبریں 
6 جون 2011
وقت اشاعت: 7:24

لندن میں گولڈن ٹیمپل واقعے کیخلاف سکھوں کی ریلی

اے آر وائی - لندن : برطانیہ میں گولڈن ٹیمپل واقعے کے خلاف ہزاروں کی تعداد میں سکھوں نے ریلی نکالی۔ شرکاء نے سکھوں کی آزاد ریاست کے لئے عالمی سطح پر تحریک چلانے کا اعلان بھی کیا۔



لندن میں ہائیڈ پارک سے ٹریفیلگر اسکوائر تک نکالی گئی ریلی میں ہزاروں کی تعداد میں سکھوں نے شرکت کی۔ ریلی کے شرکاء نے بھارتی حکومت اور وزیر اعظم من موہن سنگھ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا اور انہیں بھارتی کا پٹو قرار دیا۔ سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ انیس سو چوراسی میں گولڈن ٹیمپل میں سکھوں کے قتل عام کے ذمہ دار کانگریس رہنما راجیو اور اندرا گاندھی تھے۔ تاہم سونیا گاندھی نے واقعے کی آخری تحقیقاتی رپورٹ آنے سے چھ ماہ قبل ایک سکھ کو وزیراعظم بناکر ایسے حالات پیدا کردیئے جہاں سکھ پوری قوم کے سامنے شرمندہ ہوگئے۔



سکھ رہنماؤں کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ صرف نام کے سکھ ہے ان میں سکھوں والی کوئی بات نہیں۔ اس موقع پر سکھ ریاست کے قیام کے لئے عالمی سکھ اتحاد بنانے کا بھی اعلان کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.