11 مارچ 2012
وقت اشاعت: 14:10
افغانستان:امریکی فوجی کی اندھا دھند فائرنگ ،16افرادہلاک
اے آر وائی - افغانستان میں امریکی فوجی کی اندھا دھند فائرنگ سے سولہ افغان شہری ہلاک ہوگئے، واقعہ کے بعد امریکی فوجی کو حراست میں لے لیا گیا۔ قندھار کے گورنر کے مطابق ایک امریکی فوجی نے ملٹری بیس کے باہر بلا اشتعال اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے سولہ افغان شہری ہلاک ہوگئے۔
ایساف نے بیان میں کہا ہے کہ فائرنگ میں ملوث فوجی کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور افغانستان میں تعینات امریکی فوج معاملے کو دیکھ رہی ہے ۔ واقعہ کے بعد علاقے میں اشتعال پھیل گیا ہے۔ یاد رہے کہ بگرام بیس پر قرآن پاک کی بےحرمتی کیخلاف افغان بھر میں احتجاج جاری ہے، جس میں امریکی فوج کی فائرنگ سے اب تک تیس افغان شہری ہلاک ہوچکے ہیں۔